جے یو آئی(ف) کا 8 دسمبر تک دینی مدارس کا بل منظور نہ ہونے پر اسلام آباد کا رخ کرنے کا الٹی میٹم

جے یو آئی(ف) کا 8 دسمبر تک دینی مدارس کا بل منظور نہ ہونے پر اسلام آباد کا رخ کرنے کا الٹی میٹم

جے یو آئی(ف) نے 8 دسمبر تک  دینی مدارس کا بل منظور نہ کرنے پر اسلام آباد کا رخ کرنے کا الٹی میٹم دیدیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مولانا عبدالغفورحیدری کا کہنا ہے  کہ حکومت کو دینی مدارس کا بل ہر صورت میں منظورکرنا ہوگا۔ 8 دسمبر تک بل منظور نہ کیا گیا تو اسلام آباد کا رخ کریں گے۔

 ایک بیان میں سیکرٹری جنرل جے یو آئی(ف) کا کہنا تھا کہ ہم مذہبی لوگ ہیں، نہیں چاہتے اسلام آباد کی طرف مارچ کیا جائے، ملک بھی اس چیز کا متحمل نہیں ہوسکتا، قومی اسمبلی اور سینیٹ سے بل منظور کرکے روکنا بدنیتی ہے،  یہ جے یو آئی اور وفاق المدارس کابل نہیں، تمام تنظیمات مدارس کا بل ہے۔

 اس سے قبل جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا تھا کہ حکومت نے 7 دسمبر تک مدارس بل پر دستخط نہ کیے تو 8 دسمبر کو پشاور میں آئندہ کا لائحہ عمل دیں گے۔

یاد رہے کہ  وزیر اعظم شہباز شریف اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔ترجمان جے یو آئی کے مطابق مولانافضل الرحمان نے وزیراعظم کو مدارس رجسٹریشن بل پر تحفظات سےآگاہ کیا جس پر شہباز شریف نے بل پر تمام تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *