ایسا لگ رہا ہے کہ بھارت نے پی سی بی کی شرائط مان لی ہیں، راشد لطیف

ایسا لگ رہا ہے کہ بھارت نے پی سی بی کی شرائط مان لی ہیں، راشد لطیف

سابق کپتان راشد لطیف نے کہا ہے کہ پی سی بی اور بی سی سی آئی کے درمیان ملاقات ہوئی ہے، ایسا لگ رہا ہے کہ بھارت نے پاکستان کرکٹ بورڈ کی شرائط مان لی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اسے مکمل کامیابی نہیں کہہ سکتے کیونکہ بھارتی ٹیم پاکستان چیمپئنز ٹرافی کھیلنے نہیں آ رہی ہے، اس بار جو بھارتی میڈیا سے خبریں آئی ہیں وہ درست لگ رہی ہیں۔

سابق کپتان نے کہا کہ معاملات بہتری کی طرف جاتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں، دونوں ممالک چیمپئنز ٹرافی کھیلنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پی سی بی کی میٹنگ میں مثبت پیش رفت ہوئی ہے جس میں پاکستان نے اپنا اصولی مؤقف سامنے رکھا ہے، سننے میں یہی آیا ہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ حکومت سے پوچھ کر بتائے گا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *