انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں اضافہ ہو گیا۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹر بینک میں امریکی ڈالر 7 پیسے مہنگا ہوگیا، انٹر بینک میں ڈالر 277.94 روپے سے بڑھ کر 278.01 روپے پر بند ہوا ۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 6 پیسے مہنگا ہوکر 278.97 روپے ،یورو 1.53 روپے اضافے سے 294.30 روپے، برطانوی پاؤنڈ 80 پیسے مہنگا ہوکر 355 روپے پر پہنچ گیا جبکہ اماراتی درہم 76 روپے اورسعودی ریال 74.20 روپے پر برقرارہے۔
ادھرپاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت اختتام ہوا،100 انڈیکس 814 پوائنٹس کے اضافے سے بند ہوا ،100 انڈیکس 1 لاکھ 9ہزار 53 کی نئی بلند ترین سطح پر بند ہوا ، آج 57 ارب روپے مالیت کے 1 ارب 69 کروڑ شئیرز کا کاروبار ہوا۔