وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے فری سولر پینل سکیم کا باقاعدہ افتتاح کر دیا

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے فری سولر پینل سکیم کا باقاعدہ افتتاح کر دیا

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے میں سی ایم پنجاب فری سولر پینل سکیم کا باقاعدہ افتتاح کر دیا، جس کے تحت پنجاب کے صارفین آج سے مفت سولر پینلز حاصل کرنے کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔

وزیراعلیٰ کو اس سکیم کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے صوبائی سیکرٹری انرجی نے بتایا کہ پنجاب بھر میں سالانہ ایک لاکھ سولر سسٹم نصب کیے جائیں گے اور صارفین آج سے ایس ایم ایس یا آن لائن پورٹل کے ذریعے گھر بیٹھے مفت سولر پینلز کے لیے اپلائی کر سکیں گے۔

مزید پڑھیں: پاکستان کو عالمی سطع پر چھٹی بڑی سولر انرجی مارکیٹ کا اعزاز حاصل

سکیم کے تحت ماہانہ 200 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو سولر سسٹم مفت فراہم کیا جائے گا۔ 100 یونٹ ماہانہ بجلی استعمال کرنے والے 52,019 صارفین کو 550 واٹ کا سولر سسٹم دیا جائے گا جبکہ 200 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والوں کو 1100 واٹ کا سولر سسٹم ملے گا۔

سیکرٹری انرجی نے مزید بتایا کہ پنجاب کے بجلی صارفین 8800 پر ایس ایم ایس بھیج کر اس سکیم میں رجسٹریشن کرا سکتے ہیں اور “cmsolarscheme.punjab.gov.pk” پورٹل پر آن لائن بھی درخواست دے سکتے ہیں۔وزیراعلیٰ کو بتایا گیا کہ اس سکیم میں شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے کمپیوٹرائزڈ قرعہ اندازی کی جائے گی اور مفت سولر پینل حاصل کرنے والے صارفین کی معاونت کے لیے ایک ہیلپ لائن بھی قائم کی جائے گی۔

سولر پینل اور انورٹر کو چوری سے بچانے کے لیے انہیں صارف کے کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ سے منسلک کیا جائے گا۔ اس سکیم کے ذریعے پنجاب میں ایک لاکھ سولر سسٹمز نصب ہونے سے 57 ہزار ٹن کاربن کا اخراج کم ہو گا، جبکہ وفاقی حکومت پر سبسڈی کا بوجھ بھی کم ہو گا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے اس موقع پر کہا کہ فری سولر پینل سکیم کا مقصد عوام کو مہنگی بجلی سے مستقل ریلیف دینا ہے اور فی یونٹ 14 روپے سبسڈی سے پنجاب کے 73 لاکھ صارفین مستفید ہو چکے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ صوبے کے وسائل عوام کی سہولت اور ریلیف کے لیے خرچ کیے جائیں گے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *