مرتضیٰ سولنگی نے بشریٰ بی بی اور مراد سعید کو علی امین گنڈاپور کیلئے خطرہ قرار دیدیا

مرتضیٰ سولنگی نے بشریٰ بی بی اور مراد سعید کو علی امین گنڈاپور کیلئے خطرہ قرار دیدیا

مرتضیٰ سولنگی نے بشریٰ بی بی اور مراد سعید کو علی امین گنڈاپور کیلئے خطرہ قرار دیدیا۔

آزاد ڈیجیٹل پر اینکر پرسن امیر عباس کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے تجزیہ کار مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ میری معلومات کے مطابق مراد سعید کا بھی خیبرپختونخوا کی حکومت میں کافی عمل دخل ہے۔ علی امین گنڈاپور کو اچھا لگے یا بُرا لگے۔ ان کا بشریٰ بی بی کیساتھ بہت کافی قریبی تعلق ہے۔

مزید پڑھیں: مطالبات تسلیم نہ ہوئے تو 14 دسمبر سے سول نافرمانی کی تحریک شروع کریں‌ گے، عمران خان

انہوں نے مزید کہا کہ بشریٰ بی بی تحریک انصاف کے ڈی چوک آنے کے منصوبے کے دوران بھی مستقل مراد سعید کیساتھ رابطے میں تھیں۔ میں یہ نہیں کہہ رہا ہے جیسے عطا تارڑ نے کہا کہ وہ ادھر موجود تھے یا نہیں یا وہ وزیراعلیٰ ہائوس پشاور میں ہیں یا نہیں۔ البتہ یہ ہے کہ بشریٰ بی بی اور مراد سعید کا خیبرپختونخوا حکومت میں عمل دخل بہت زیادہ ہے اور علی امین گنڈاپور خطرے میں ہیں کیونکہ ان کی مقبولیت بہت کم ہے۔

تحریک انصاف کے اندر بھی انہیں بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *