ایشیائی ترقیاتی بینک اور دیگر ذرائع سے حاصل رقم کے بعد زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔
اسٹیٹ بینک کے اعداد وشمار کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک سے 50 کروڑ ڈالر اور دیگر آفیشل انفلوز سے زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں 62 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوگیا ہے۔
اس رقم کے بعد سرکاری ذخائر کی مالیت 12 ارب 3 کروڑ 83 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئی ہے،اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ ملک کے مجموعی ذخائر کا حجم 29 نومبر کو 16 ارب 62 کروڑ ڈالر ریکارڈ کیا گیا جبکہ کمرشل بینکوں کے پاس 4 ارب 58 کروڑ 17 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔