پاکستان کی آئی ٹی برآمدات میں 14 فیصد اضافہ

پاکستان کی آئی ٹی برآمدات میں 14 فیصد اضافہ

پاکستان کی آئی ٹی برآمدات میں 14 فیصد اضافہ ہو گیا۔

اکتوبر میں خدمات کی برآمدات 13.43 فیصد بڑھ کر 68 کروڑ 89 لاکھ ڈالر ہوگئیں جو پچھلے سال کے اسی مہینے میں 60 کروڑ 74 لاکھ ڈالر تھیں۔

اس سال فروری سے یہ نمو واپس آئی ہے جس کی بنیادی وجہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کی برآمدات میں اضافہ ہے، سوائے اگست کے جس میں 6.5 فیصد کمی دیکھی گئی تھی۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان کی انفارمیشن ٹیکنالوجی کی برآمدات مالی سال 24 میں 3.2 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں، جو کہ مالی سال 23 کے 2.59 ارب ڈالر سے 24 فیصد زیادہ ہے۔

حکومت کا اگلے پانچ سالوں میں آئی ٹی کی برآمدات کے لیے 15 ارب ڈالر کا برآمدی ہدف ہے۔پاکستان کی آئی ٹی کمپنیاں خلیج تعاون کونسل کے ممالک میں خاص طور پر سعودی عرب پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے نمایاں پیش رفت کر رہی ہیں۔

اس خطے میں آئی ٹی خدمات کی مانگ میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے برآمد کنندگان کے خصوصی فارن کرنسی اکاؤنٹس میں قابل اجازت ریٹینشن کی حد کو 35 سے بڑھا کر 50 فیصد کر دیا ہے۔

اس پیش رفت نے آئی ٹی کے برآمد کنندگان کو پاکستان میں منافع واپس لانے کی تحریک دی ہے جس سے برآمدات کے مجموعی نمبرز میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔مستحکم شرح تبادلہ نے آئی ٹی کمپنیوں کو کاروباری سرگرمیوں میں مشغول ہونے اور اپنی کمائی واپس لانے کی ترغیب دی۔

دوسری جانب اسی عرصے میں خدمات کی درآمدات اکتوبر میں 16.82 فیصد بڑھ کر 95 کروڑ ڈالر ڈالر تک پہنچ گئیں جو گزشتہ سال کے اسی مہینے میں 81 کروڑ 33 لاکھ ڈالر تھیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *