بھارت: ڈومیسٹک ٹی 20 میچ میں ٹیم نے سب سے بڑا سکور کرکے عالمی ریکارڈ بناڈالا

بھارت: ڈومیسٹک ٹی 20 میچ میں ٹیم نے سب سے بڑا سکور کرکے عالمی ریکارڈ بناڈالا

بھارت میں ڈومیسٹک ٹی 20 میچ میں ٹیم نے سب سے بڑا اسکور کرکے عالمی ریکارڈ بنا دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت میں جاری ڈومیسٹک ٹی 20 میچ کے دوران چوکوں اور چھکوں کی برسات کرتے ہوئے مقامی ٹیم نے سب سے بڑا اسکور کرکے نیا عالمی ریکارڈ قائم کیا ہے۔

سید مشتاق علی ٹرافی میں ’بروڈا کی ٹیم‘ نے ’سکم ٹیم‘ کے خلاف ٹی 20 فارمیٹ کا سب سے بڑا اسکور بنایا ہے ، ٹیم بروڈا نے میچ میں مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹ کے نقصان پر 349 رنز بنائے اور مجموعی طور پر ریکارڈ 37 چھکے بھی لگائے۔

یہ بھی پڑھیں : اپوزیشن لیڈر سمیت تمام پی ٹی آئی رہنماؤں کو رہا کیا جائے ، شیخ وقاص اکرم کا حکومت سے مطالبہ

واضح رہے کہ اس سے قبل زمبابوے نے آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے سب ریجنل کوالیفائر میچ میں گیمبیا کیخلاف 4 وکٹوں کے نقصان پر 344 رنز بنائے تھے۔

ٹی 20 کی اننگز میں سب سے زیادہ چھکوں کا ریکارڈ 27 چھکے زمبابوے نے لگائے تھے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *