پاکستان اور تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں زمبابوے کے ہاتھوں شکست ہو گئی۔
تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستا ن ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
بلاوائیو میں کھیلے جانے والے میچ پاکستان نے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 132 رنز بنائے اور زمبابوے کو 133 رنز کا آسان ہدف دیا۔
پاکستان کی جانب سے کپتان سلمان آغا 32، طیب طاہر 21، قاسم اکرم 20 رنز بناکر نمایاں رہے۔ عثمان خان 5، صاحبزادہ فرحان 4، عمیر بن یوسف صفر پر آؤٹ ہوئے۔
عباس آفریدی نے 15 رنز بنائے،عرفات منہاس 22 اور جہانداد خان 6 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔
مقررہ بیس اوورز میں زمبابوے کی ٹیم نے آٹھ وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ ہدف پورا کر لیا، اس طرح سیریز کا آخری ٹی ٹوئنٹی میچ زمبابوے نے جیت لیا لیکن پاکستان یہ سیریز 2-1 سے جیت گیا۔
پاکستان کی جانب سے عباس آفریدی نے تین، جہانداد خان نے دو جبکہ سلمان آغا اور سفیان مقیم نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔