چیمپیئنز ٹرافی، بھارت کا پاکستانی فارمولا ماننے سے انکار، آئی سی سی میٹنگ مؤخر

چیمپیئنز ٹرافی، بھارت کا پاکستانی فارمولا ماننے سے انکار، آئی سی سی میٹنگ مؤخر

بھارت کا پاکستانی فارمولا ماننے سے ایک بار پھرانکار، آئی سی سی کی میٹنگ مؤخر کرنا پڑ گئی۔

بھارتی کرکٹ بورڈ نے پاکستان کرکٹ بورڈ کا دوطرفہ فارمولا ماننے سے بھی انکار کردیا۔ نجی ٹی وی کے مطابقآئی سی سی کا اجلاس دبئی میں شیڈول تھا لیکن پاکستان اور بھارت کے درمیان ڈیڈ لاک برقرار رہنے کے باعث اجلاس شروع کیے بغیر ہی ملتوی کردیا گیا۔

آئی سی سی نے پاکستان اور بھارت کو معاملات سلجھانے کے لیے مزید دو روز کا وقت دے دیا، اب آئی سی سی اجلاس 7 دسمبر کو ہونے کا امکان ہے، ڈیڈ لاک برقرار رہا تو فیصلہ ووٹنگ کے ذریعے بھی کیا جاسکتا ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان نے اپنے مؤقف سے ایک انچ بھی پیچھے ہٹنے سے انکار کردیا اور دو طرفہ ہائبرڈ ماڈل پر اصرار برقرار رکھا جس کی وجہ سے میٹنگ نہ ہوسکی۔دوسری جانب آئی سی سی براڈ کاسٹرز کی دبئی میں کانفرنس ہوئی جس کے بعد کرکٹ کی عالمی باڈی پر مزید دباؤ بڑھ گیا۔

براڈ کاسٹرز آئی سی سی سے آفیشل شیڈول جاری کرنے کا مطالبہ کررہے ہیں جب کہ آئی سی سی معاملات تاحال سلجھانے سے قاصر ہے،یاد رہے کہ آئی سی سی کو چیمپینز ٹرافی کے شیڈول کا اعلان قانونی طور پر 21 نومبر سے پہلے کرنا تھا لیکن بھارتی ہٹ دھرمی اور پاکستان نہ آنے کے اعلان کے بعد ابھی تک شیڈول کا بھی اعلان نہیں ہو سکا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *