اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر فیصل واڈا نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن کا گھر ایک سیاسی قلعہ ہے اور جب سے مولانا نے پی ٹی آئی کو نیچے لگایا ہے، تب سے وہ ان کے فین بن گئے ہیں۔
فیصل واڈا نے سوسائٹیز ترمیمی بل کے حوالے سے سیاسی صورتحال پر بات کرتے ہوئے کہا کہ مولانا کی باتیں درست ہیں اور ان کے ساتھ 26ویں آئینی ترمیم میں کوئی ہاتھ نہیں ہوا۔
فیصل واڈا نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کے بانی کی جان اور سیاسی حواریوں کو بچانے کے لیے وہ مولانا فضل الرحمن کے ساتھ کھڑے ہیں اور اس ہمدردی پر بات کی جس کا مولانا نے پی ٹی آئی کے ساتھ مظاہرہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ وہ اپنے سابق لیڈر کی جان کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھائیں گے اور ہم سب مولانا کے ساتھ لبیک کہیں گے۔