اڈیالہ جیل: علیمہ خان اور بیرسٹر گوہر کے درمیان شہادتوں کی تعداد پر تکرار

اڈیالہ جیل: علیمہ خان اور بیرسٹر گوہر کے درمیان شہادتوں کی تعداد پر تکرار

راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان اور بیرسٹر گوہر خان کے درمیان ڈی چوک احتجاج میں شہادتوں کی متضاد تعداد پر تکرار ہوئی۔

علیمہ خان نے بیرسٹر گوہر خان سے سوال کیا کہ آپ نے صرف 12 شہادتوں کا ذکر کیوں کیا؟ جس پر بیرسٹر گوہر خان نے کہا کہ ہمارے پاس جو تفصیلات ہیں، ان میں بغیر تصدیق کے کسی اور تعداد کا اضافہ نہیں کرسکتے۔
علیمہ خان نے جواب میں کہا، “آپ کو معلوم ہے ہمارے کتنے لوگ لاپتہ ہیں؟” جس پر بیرسٹر گوہر خان نے کہا کہ ہم نے اس پر کام کرنے کے لیے ٹیمیں تشکیل دی ہیں۔

دونوں کے درمیان تکرار کے دوران بیرسٹر سلمان اکرم راجہ نے بیرسٹر گوہر خان کی حمایت کی اور کہا کہ پارٹی تمام تفصیلات اکٹھی کرنے میں لگی ہوئی ہے اور یقین دلایا کہ یہ معاملہ ایسے نہیں جانے دیا جائے گا۔
بیرسٹر گوہر خان نے غیر مصدقہ شہادتوں کی تعداد نشر کرنے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا، “میرے پاس 12 شہادتوں کے علاوہ کوئی مصدقہ شہادت نہیں ہیں، اور میں کیسے کہہ دوں کہ سینکڑوں لوگ شہید ہوئے؟”
علیمہ خان نے پھر سوال کیا، “آپ یہ بتائیں کہ آپ کس کس شہید اور زخمی کے گھر گئے؟” جس پر بیرسٹر گوہر خان نے کہا کہ سلمان اکرم راجہ سے پوچھیں جو کارکن کنٹینر سے گرا تھا، اس کے گھر گئے۔

بیرسٹر گوہر خان نے مزید کہا کہ عدالتوں میں پیش ہونے والے کارکنان کے بارے میں یہ نہ کہیں کہ وہ لاپتہ ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *