مہنگائی سے پریشان عوام پر ایک اور بجلی بم گرا دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 20 پیسے فی یونٹ اضافہ کر دیا۔ یہ اضافہ رواں مالی سال کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ مدمیں کیا گیا۔
نیپرا کا کہنا ہے کہ صارفین کو دسمبر کے بلوں میں اضافی ادائیگیاں کرنی ہوں گی جب کہ اضافے کا اطلاق کےالیکٹرک صارفین پربھی ہوگا۔
لائف لائن صارفین پر اضافےکااطلاق نہیں ہوگا۔
نیپرا کے مطابق سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کا فیصلہ نوٹیفکیشن سے پہلے وفاقی حکومت کو مطلع کر دیا گیا ہے۔