Skip to content
روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں اضافہ
روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں اضافہ ہو گیا ہے۔
اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق ڈالر کی قدر میں دو پیسے کا معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
انٹر بینک میں دوران کاروبار ڈالر کی قدر میں 2 پیسے کمی ہوئی، کاروبار کے اختتام پر ڈالر 277 روپے 94 پیسے پر بند ہوا۔
گزشتہ روز ڈالر 277 روپے 92 پیسے پر بند ہوا تھا، ڈالر اوپن مارکیٹ میں 11 پیسے مہنگا ہونے سے 278 روپے91 پیسے کا ہوگیا ہے۔