2023ء میں انگلینڈ میں محمد مقبول ترین نام بن گیا

2023ء میں انگلینڈ میں محمد مقبول ترین نام بن گیا

انگلینڈ اور ویلز میں 2023ء میں محمد مقبول ترین نام رہا۔

نجی ٹی وی نے برطانوی محکمہ شماریات کی جانب سے جاری ڈیٹا میں کہا ہے کہ محمد انگلینڈ اور ویلز میں نومولود بچوں کے لیے مقبول تر ین نام بن چکا ہے۔

2023ء سے قبل 2022 میں محمد دوسرا جبکہ 2021 میں 5 واں مقبول تر ین نام رہا تھا، 2016 سے محمد نام ٹاپ ٹین ناموں میں شامل رہا ہے۔

متحدہ عرب امارات جانے کے خواہشمند افرادکیلئے اچھی خبر آگئی

برطانوی محکمہ شماریات کے مطابق محمد انگلینڈ کے نو میں سے چار خطوں میں لڑکوں کے لیے مقبول ترین نام رہا جبکہ ویلز میں محمد 63 واں مقبول ترین نام قرار دیا گیا ہے۔

2023 میں مجموعی طور پر 4600 سے زائد لڑکوں کا نام محمد کے طور پر رجسٹر کرایا گیا،نوح 4382 بچوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *