متحدہ عرب امارات (یو اے ای) جانے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خوشخبری آگئی ہےاب شہریوں کو ویزے کے حصول میں آسانی ہوگی۔
اماراتی قومی دن کی تقریبات کے بعد کراچی میں واقع ایشیا کے سب سے بڑے ویزہ سینٹر نے دوبارہ کام شروع کر دیا ہے۔ اماراتی قونصل خانے کی جانب سے ویزے کے متمنی افراد کے لیے کراچی میں قائم ویزہ سینٹر کو فعال کیا گیا ہے، جس کے بعد سینٹر میں ویزے کے حصول کے لیے آنے والوں کی بڑی تعداد دیکھنے کو ملی۔
ویزہ سینٹر کو عرب ثقافت کے مطابق سجایا گیا ہے، اور قونصلیٹ آنے والوں کو قہوہ اور کھجوریں پیش کی گئیں۔اماراتی وزارت خارجہ کے حکام نے بھی ویزہ سینٹر کا دورہ کیا۔ اس موقع پر قونصل جنرل نے کہا کہ پاکستانی عوام کو ویزے کی سہولت فراہم کرنے کے لیے عملہ ہمیشہ موجود رہے گا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ کاروباری افراد کے لیے بھی تمام ممکنہ سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔ انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ پاکستان آئندہ دنوں میں مزید ترقی کرے گا اور پاک-یو اے ای تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔
تقریب کے اختتام پر وزارت خارجہ اور قونصل جنرل نے کیک کاٹا۔