سرکاری ملازمت کے خواہشمند افراد لیے اہم خبر

سرکاری ملازمت کے خواہشمند افراد لیے اہم خبر

سرکاری ملازمت کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خبر آگئی ، کسی محکمے میں فوتی کوٹہ کے تحت بھرتی نہیں کی جا سکے گی ۔

سندھ میں 1974 سے نافد العمل فوتی کوٹہ ختم ہو گیا ہے، سپریم کورٹ کے احکامات کے بعد سندھ سول سرونٹس رولز 1974 سے شق 11 اے حذف ہو گئی ہے ۔ سندھ کابینہ کی جانب سے فیصلے کے بعد چیف سیکریٹری آفس نے محکموں کو اگاہ کرتے ہوئے نیا حکم نامہ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ کسی بھی محکمے میں فوتی کوٹہ کے تحت بھرتی نہیں کی جائیں۔سندھ کابینہ نےفیصلے کے منٹس تمام محکموں کو بھیج دیے ہیں۔

یہ بھی پڑھین: پاکستانیوں کی پسندیدہ ترین گاڑی مہران مارکیٹ میں کتنی قیمت میں دستیاب ہے؟

خیال رہے کہ گذشتہ روز وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت سندھ کابینہ اجلاس یہ فیصلہ کیا گیا تھا کہ سندھ میں اب فوتی کوٹہ پر بھرتی نہیں کی جائے گی ۔ یاد رہے کہ پہلے ملازمت کے دوران وفات کے باعث فوتی کوٹہ بھرتیاں کی جاتی تھیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *