دسمبر کے مہینے میں ملک بھر میں بارشوں کی پیشنگوئی

دسمبر کے مہینے میں ملک بھر میں بارشوں کی پیشنگوئی

محکمہ موسمیات نے دسمبر کے مہینے میں ملک بھر میں بارشوں کی پیشنگوئی کردی۔

ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ موسمیات عرفان ورک کے مطابق اس ماہ میں تین سپیلز کے دوران بارشیں متوقع ہیں۔ اگلے تین سے چار روز میں بارشوں کا سلسلہ شروع ہوگا اور یہ خیبرپختونخوا، شمال مشرقی پنجاب، جنوبی پنجاب، گلگت بلتستان اور کشمیر کے علاقوں میں ہو گی۔

اس وقت ملک کے بیشتر حصوں میں خشک سردی کا راج ہے، جب کہ نومبر میں بارشیں نہ ہونے کی وجہ سے اس مہینے کو گرم ترین قرار دیا گیا تھا۔ بارشوں کی کمی کے باعث سموگ میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔ عرفان ورک کا کہنا تھا کہ دسمبر میں اسلام آباد، راولپنڈی اور گرد و نواح میں بھی بارشوں کی توقع ہے، جو سردی کی شدت میں مزید اضافہ کر سکتی ہیں۔

دسمبر کے وسط میں بارشوں کا ایک اور سلسلہ شروع ہو گا، اور دسمبر کے آخر میں بھی بارشوں کا امکان ہے۔آج کے موسم کی بات کی جائے تو ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہنے کی توقع ہے، جبکہ شمالی علاقوں میں شدید سردی کا امکان ہے۔ اسلام آباد اور گرد و نواح میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

بلوچستان کے بیشتر اضلاع، پنجاب کے بیشتر اضلاع، اور سندھ کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم خشک اور سرد رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔رات کے اوقات میں لاہور، شیخوپورہ، قصور، حافظ آباد، نارووال، گوجرانوالہ، گجرات، جہلم، منڈی بہاوالدین، فیصل آباد، اوکاڑہ، جھنگ، ملتان، ساہیوال، بہاولپور، ڈیرہ غازی خان، رحیم یار خان اور دیگر علاقوں میں دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔

خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور سرد جبکہ شمالی اضلاع میں شدید سردی کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی موسم سرد اور خشک رہے گا اور رات کے اوقات میں شدید ٹھنڈ متوقع ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *