سالانہ بنیادوں پر 20 کلو آٹے کی قیمت نمایاں کمی

سالانہ بنیادوں پر 20 کلو آٹے کی قیمت نمایاں کمی

ملک میں 20 کلو آٹے کی قیمت میں نومبر کے دوران سالانہ بنیادوں پر 34.15 فیصد کی نمایاں کمی ریکارڈکی گئی ہے۔

پاکستان ادارہ برائے شماریات کی طرف سے جاری کر دہ اعدادوشمار کے مطابق نومبر 2024 کے دوران ملک میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی اوسط قیمت 1835.59 روپے ریکارڈکی گئی جو اکتوبر کے مقابلہ میں 0.16 فیصد زیادہ اور گزشتہ سا ل نومبر کے مقابلہ میں 34.15 فیصد کم ہے۔

یہ بھی پڑھین: پاکستانیوں کی پسندیدہ ترین گاڑی مہران مارکیٹ میں کتنی قیمت میں دستیاب ہے؟

اکتوبر میں ملک میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی اوسط قیمت 1832.69 روپے اور گزشتہ سال نومبر میں 2787.37 روپے ریکارڈکی گئی تھی۔ اعدادوشمار کے مطابق نومبر کے دوران اسلام آباد میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی اوسط قیمت 1946.49 روپے ، راولپنڈی 1936.81 روپے، گوجرانوالہ 1748.54 روپے، سیالکوٹ 1727.19 روپے، لاہور 1730 روپے،

فیصل آباد 1724.47 روپے، سرگودھا 1729.79 روپے ، ملتان 1673.41 روپے، بہاولپور 1778.16 روپے، کراچی 2017.91 روپے ، حیدرآباد 1978.14 روپے،سکھر 1769.91 روپے، لاڑکانہ 1857.27 روپے، پشاور 1868.80 روپے، بنوں 1824.03 روپے، کوئٹہ 1956.22 روپے اور خضدار میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی اوسط قیمت 1993.31 روپے ریکارڈکی گئی ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *