عالیہ حمزہ سمیت 6 ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری

عالیہ حمزہ سمیت 6 ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری

انسداد دہشتگردی عدالت لاہور نے پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ سمیت 6 ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔

انسداد دہشتگردی عدالت لاہور نے جناح ہاؤس حملہ کیس کی سماعت کی۔ ایڈمن جج منظر علی گل نے کیس کی سماعت کے دوران ملزمان کی غیر حاضری پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔

مزید پڑھیں: پی ٹی آئی اہم رہنما کو گرفتار کر لیا گیا

وارنٹ گرفتاری جاری ہونے والے ملزمان میں پی ٹی آئی کی رہنما عالیہ حمزہ، فرحان بخاری، عاطف منیر، صفیر کمال، عباس علی اور عمران شامل ہیں۔ عدالت نے ملزمان کو 19 دسمبر تک گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *