ڈینگی وائرس کے حملے دوبارہ تیز، 24 گھنٹوں میں مزید 10 افراد متاثر

ڈینگی وائرس کے حملے دوبارہ تیز، 24 گھنٹوں میں مزید 10 افراد متاثر

راولپنڈی: ڈینگی وائرس کا حملہ ایک بار پھر تیز ہوگیا ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 10 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق رواں سیزن میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 6575 تک پہنچ گئی ہے

ذرائع نے مزید بتایا کہ راولپنڈی کے مختلف ہسپتالوں میں اس وقت ڈینگی وائرس سے متاثرہ 37 افراد زیر علاج ہیں۔ ان متاثرہ کیسز میں سے پوٹھوہار ٹاؤن سے 4 اور میونسپل کارپوریشن کی حدود سے 3 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
اس سیزن میں ڈینگی وائرس سے 11 ہلاکتیں بھی ہو چکی ہیں۔ محکمہ صحت نے ڈینگی کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کے خلاف کارروائیاں جاری رکھی ہیں،

جس کے تحت رواں برس 6247 مقدمات کا اندراج کیا گیا اور 1899 مقامات کو سیل کیا گیا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *