سپریم کورٹ نے پی آئی اے کی نجکاری روکنے کا حکم واپس لے لیا

سپریم کورٹ نے پی آئی اے کی نجکاری روکنے کا حکم واپس لے لیا

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے پی آئی اے کی نجکاری روکنے کا اپنا حکم واپس لے لیا۔ جسٹس امین الدین کی سربراہی میں آئینی بینچ نے پی آئی اے کی نجکاری کے حوالے سے کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے پی آئی اے کی نجکاری روکنے کا حکم واپس لیتے ہوئے کیس نمٹا دیا

ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ نجکاری کے عمل کے باعث پی آئی اے میں نئی بھرتیاں نہیں کی گئیں، تاہم پی آئی اے کے فلائیٹ آپریشن پر لگائی گئی پابندی بھی ختم کر دی گئی ہے۔ جسٹس جمال مندوخیل نے سوال اٹھایا کہ کیا نجکاری کے عمل سے حکومت سپریم کورٹ کے حکم کی خلاف ورزی کر رہی ہے؟ اس پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ نجکاری کے عمل پر عدالت کو اعتماد میں لینے کے لیے درخواست دائر کر دی گئی تھی اور کمیشن دوبارہ نجکاری کا عمل شروع کرنے جا رہا ہے

جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ عدالت پی آئی اے کی نجکاری کے عمل کو بہتر انداز میں کرنے پر اعتماد دیتی ہے۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے مزید بتایا کہ سپریم کورٹ نے پی آئی اے انتظامیہ کو نئے پروفیشنل بھرتی کرنے کی اجازت دی تھی۔ اس کے بعد عدالت نے پی آئی اے کی نجکاری روکنے کا حکم واپس لے لیا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *