پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور فکس اٹ کے بانی عالمگیر خان کو کراچی سے گرفتار کر لیا گیا ۔
پارٹی ذرائع نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی رہنما عالمگیر خان کو گرفتار کر کے ساتھ لے گئی ہے ، ذرائع کا کہنا تھا کہ پولیس کے ساتھ کچھ نامعلوم افراد بھی موجود تھے ۔
کارروائی میں 10 سے 12 مرد پولیس اور دیگر خواتین اہلکاروں نے حصہ لیا۔ ترجمان عالمگیر خان نے بتایا کہ پی ٹی آئی رہنما آج صبح ہی کراچی پہنچے تھے۔