بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے دائر بہنوں کی درخواست جرمانے کے ساتھ خارج

بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے دائر بہنوں کی درخواست جرمانے کے ساتھ خارج

انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے لیے ان کی بہنوں کی جانب سے دائر درخواست کو خارج کرتے ہوئے درخواست گزاروں پر 10 ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے سماعت کی، سماعت کے دوران عدالتی حکم پر جیل انتظامیہ نے جواب اے ٹی سی میں جمع کروایا ، جس میں کہا گیا کہ بانی پی ٹی آئی کی بہنوں نے 3 دسمبر کو جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی ہے ۔

اسلام آباد پولیس نے بشریٰ بی بی اور علی امین گنڈاپور سمیت 96 ملزمان کے وارنٹ گرفتاری حاصل کر لئے

اس پر عدالت کا کہنا تھا کہ درخواست اس وقت دائر کی گئی جب درخواست گزار ملاقات کر رہی تھیں ، عدالت نے عمران خان  کی بہنوں کی جانب سے دائر درخواست خارج کرتے ہوئے 10 ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا۔

بانی پی ٹی آئی کی بہنوں علیمہ خان، عظمیٰ خان اور نورین خان نے گزشتہ روز ان سے ملاقات کے لیے درخواست دائر کی تھی، درخواست میں 2 دسمبر کو ملاقات نہ ہونے پر 3 دسمبر کو سابق وزیرا عظم سے ملاقات کرانے کی استدعا کی گئی تھی۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *