بجلی بلوں میں اووربلنگ سے پریشان صارفین کیلئے اچھی خبر

بجلی بلوں میں اووربلنگ سے پریشان صارفین کیلئے اچھی خبر

کے الیکٹرک کے صارفین کے لیے بڑی خوشخبری ہے کہ اووربلنگ کے مسئلے کا جلد حل نکل سکتا ہے۔

نیپرا نے 12 دسمبر کو کے الیکٹرک کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی درخواست پر سماعت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کے الیکٹرک نے اکتوبر میں صارفین سے 46 کروڑ 10 لاکھ روپے اضافی وصول کیے تھے، جس کے بعد کمپنی نے اضافی وصولی واپس کرنے کے لیے نیپرا سے درخواست کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: سوزوکی آلٹو کا دسمبر کیلئے پانچ سالہ آسان اقساط کا پلان سامنے آگیا

اگر نیپرا نے درخواست کی منظوری دی تو کراچی کے صارفین کو 27 پیسے فی یونٹ کی کمی ملے گی، اور 46 کروڑ 10 لاکھ روپے کی رقم واپس کی جائے گی۔

اس کے علاوہ ستمبر کی ایڈجسٹمنٹ میں کراچی کے لیے 18 پیسے فی یونٹ کی کمی کی گئی تھی، جس کا فائدہ دسمبر 2024 کے بلوں میں صارفین کو پہنچے گا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *