عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے حکومت پاکستان کو گیس کی قیمتوں میں اضافے کے لیے 15 فروری 2025 تک کی ڈیڈ لائن دے دی۔
تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ فروری 2025 تک گیس کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے۔ ذرائع کے مطابق اوگرا نے ابھی تک گیس کی قیمتوں سے متعلق کوئی فیصلہ وفاقی حکومت کو نہیں بھجوایا۔
اوگرا کے متعین کردہ ٹیرف کی بنیاد پر وفاقی حکومت فیصلہ کرے گی اور اس کی منظوری کے بعد ہی اوگرا گیس قیمتوں سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کرے گا۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ آئی ایم ایف نے ششماہی گیس ٹیرف کی ایڈجسٹمنٹ کی شرط رکھی ہے۔
اس سے قبل گیس کمپنیوں نے اوگرا سے گیس کی قیمتوں میں 53.47 فیصد اضافے کی درخواست کی تھی، جس پر اوگرا نے نومبر میں سماعت کی تھی۔