جی ایچ کیو حملہ کیس؛ اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی درخواست بریت خارج

جی ایچ کیو حملہ کیس؛ اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی درخواست بریت خارج

راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت نے جی ایچ کیو حملہ کیس میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی درخواست بریت خارج کردی۔

انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی کے جج امجد علی شاہ نے تحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب کے خلاف کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے عمر ایوب کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنایا اور ان کی بریت کی درخواست کو مسترد کر دیا۔

 

اس موقع پر پبلک پراسیکیوٹر ظہیر شاہ نے کہا کہ ملزم، ہمراہی ملزمان کے اقبالی بیان میں نامزد ہے اور فرد جرم سے قبل ملزم کی بریت استغاثہ کی شہادت کو متاثر کر سکتی ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *