پنجاب حکومت نے سموگ اور موسم ِ سرما سے نمٹنے کے لیے دسمبر میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان دسمبر 20 سے 10 جنوری تک کیا ہےتاہم، پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن نے اعتراضات اٹھاتے ہوئے حکام پر زور دیا ہے کہ وہ تعطیلات کی تعداد پر نظر ثانی کریں۔
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کے حکام نے انکشاف کیا کہ مجوزہ تعطیلات کا مقصد شدید سموگ کی وجہ سے صحت کے خطرات کو کم کرنا ہے، خاص طور پر پوٹھوہار کے علاقے اور مری میں، جہاں ائیر کوالٹی بھی کافی حد تک خراب ہو گیا ہے۔
دوسری جانب نجی اسکولز ایسوسی ایشن کے مطابق گرمیوں کی طویل تعطیلات، سموگ سے متعلق بندشوں اور عوامی احتجاج کی وجہ سے تعلیمی سال پہلے ہی متاثر ہو چکا ہے۔ انہوں نے طلباء کی تعلیم میں کم سے کم رکاوٹ کو یقینی بنانے کے لیے یکم جنوری سے شروع ہونے والی تعطیلات کے وقفے کو کم کر کے صرف 10 دن کرنے کی سفارش کی۔
پنجاب میں سموگ کی وجہ سے صوبے بھر میں گزشتہ دوماہ کئی دن بند رکھے گئے ہیں ۔ گزشتہ ماہ لاہور اور دیگر اضلاع میں فضائی آلودگی خطرناک سطح پر پہنچنے کی وجہ سے اسکولوں کو کئی دنوں کے لیے بند کر دیا گیا تھا۔ اس سال سموگ کے بحران نے ہوا کے معیار کو بہتر بنانے اور عوامی صحت کے تحفظ کے لیے طویل مدتی حل کی ضرورت کو ایک بار پھر اجاگر کیا ہے۔اس حوالے سے نجی اسکولز ایسوسی ایشن نے پنجاب حکومت سے استدعا کی ہےکہ موسمِ سرما کی تعطیلات کو کم کیا جائے تاکہ طلباء کو تعلیمی نقصان نہ ہو۔