بیلاروس 2025 میں پاکستان کو 2700 ٹریکٹر فراہم کرے گا

بیلاروس 2025 میں پاکستان کو 2700 ٹریکٹر فراہم کرے گا

بیلاروس کی ٹریکٹر بنانیوالا پلانٹ منسک ٹریکٹر پلانٹ (MTZ) نے 2025 میں پاکستان کو کم از کم 2,700 بیلاروس ٹریکٹر فراہم کرنےکا اعلان کیا ہے، جن میں سے ہر ایک ٹریکٹر 60 hp کی توانائی کا حامل ہو گا۔

تفصیلات کے مطابق بیلاروس کے ٹریکٹر بنانے والے پلانٹ منسک کا پاکستان کے ساتھ معاہدہ بیلاروسی صدر الیگزینڈر لوکاشینکو کے دورہ پاکستان کے دوران ہوا۔ایم ٹی زیڈ کے جنرل ڈائریکٹر سرگئی اورامینکو نے ان ٹریکٹرز کو پاکستان میں اسمبل کرنے کے امکانات بارے معاہدہ کیا اورتوقع کی جا رہی ہے کہ کہ مقامی اسمبلنگ سے صارفین کے لیے لاگت کم ہو گی اور رسائی میں اضافہ ہو گا۔

مزید پڑھیں: بشریٰ بی بی کی گرفتاری میں گنڈا پور کلیدی کردار یقینی بنائیں گے، فیصل واوڈا کا دعوٰی

Avramenko نے منسک ٹریکٹر ورکس اور پاکستان کے درمیان مضبوط اور بڑھتی ہوئی شراکت داری بارے کہا کہ بیلاروس کے ٹریکٹرز کی برآمد میں جنوری سے ستمبر 2024 کے دوران گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 107.9% کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ بیلا روس کے ٹریکٹرز کی پاکستان میں پائیداری کے حوالے سے بہت مقبول ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *