پشاور: 15 ویں سالانہ ونٹیج اینڈ کلاسک کار شو کا انعقاد قلعہ بالا حصار اور پشاور سروسز کلب میں کیا گیا، جو پاک فوج اور فرنٹیئر کور خیبرپختونخوا (نارتھ) کے تعاون سے کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی کے زیر اہتمام منعقد ہوا
کار شو میں 1935 سے 1980 تک کی پرانی گاڑیاں شامل تھیں، جن میں رول رائس، مرسڈیز، فراری، کیڈیلیک، پورشے، ایم جی، شیورلیٹ، مستانگ اور دیگر کلاسک گاڑیاں شامل تھیں۔ اس کے علاوہ، نایاب ویسپا سکوٹرز کے شوقین افراد بھی شو میں شریک ہوئے۔ شو کے دوران روایتی رباب موسیقی اور خٹک ڈانس کی پرفارمنس نے شرکاء کو محظوظ کیا
کلاسک گاڑیاں پشاور سے براستہ اسلام آباد، فیصل آباد، رحیم یار خان، مورو، تھر ریگستان اور کراچی روانہ ہوں گی۔ شرکاء نے اس شو کے انعقاد پر پاک فوج، فرنٹیئر کور خیبرپختونخوا (نارتھ) اور دیگر سٹیک ہولڈرز کا شکریہ ادا کیا
شرکاء نے اس تاریخی کار شو کے مقصد کو امن کا پیغام دینے کے طور پر بیان کیا اور کہا کہ یہ شو خیبرپختونخوا کی مکمل امن و سکون کی حالت کو اجاگر کرتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ شو ہمیں اپنی ثقافت اور تاریخ کے بارے میں ایک واضح پیغام فراہم کرتا ہے۔