خیبرپختونخوا میں فنی تعلیمی نظام میں خامیاں، فارغ التحصیل طلبہ کے لیے نیا پروگرام تیار

خیبرپختونخوا میں فنی تعلیمی نظام میں خامیاں، فارغ التحصیل طلبہ کے لیے نیا پروگرام تیار

پشاور: خیبرپختونخوا میں ٹیکنیکل تعلیمی نظام میں مناسب منصوبہ بندی کی کمی کے باعث فارغ التحصیل طلبہ کو بے روزگاری کا سامنا ہے۔ دستاویزات کے مطابق، صوبے کے مختلف سرکاری کالجز اور اداروں سے ہر سال ہزاروں طلبہ فارغ ہوتے ہیں، لیکن اس کے باوجود ایک بڑی تعداد بے روزگار رہ جاتی ہے

صوبے میں 100 سے زائد ٹیکنیکل اور ووکیشنل کالجز اور سکولز ہیں، جہاں سے سالانہ 40 ہزار طلبہ ڈگری اور ڈپلومہ حاصل کرتے ہیں، مگر ان میں سے 30 ہزار سے زائد نوجوان بے روزگار ہیں۔ دستاویزات کے مطابق، فارغ التحصیل طلبہ میں 70 فیصد روزگار کی تلاش میں سرگرداں رہتے ہیں

اس صورتحال کے پیش نظر خیبرپختونخوا حکومت نے احساس ہنر پروگرام کا آغاز کرنے کی تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔ اس پروگرام کے تحت، صوبے کے 107 ٹیکنیکل اور ووکیشنل کالجز سے فارغ التحصیل طلبہ کو مزید تربیت فراہم کی جائے گی۔ ساتھ ہی انہیں ماہانہ وظیفہ بھی دیا جائے گا تاکہ وہ اپنے پاؤں پر کھڑے ہو سکیں۔ حکومت نے اس پروگرام کے لیے 3 ارب روپے مختص کرلیے ہیں، اور اس کا آغاز یکم دسمبر 2024 سے کیا جائے گا۔

اس پروگرام کا مقصد تربیت یافتہ نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنا اور انہیں جدید دور کے مطابق مہارتیں فراہم کرنا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *