کوئٹہ میں زلزلہ

کوئٹہ میں زلزلہ

کوئٹہ میں آج زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے بعد مقامی آبادی میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 3.2 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی گہرائی 15 کلومیٹر تھی۔ زلزلے کے بعد لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے اپنے گھروں سے باہر نکل آئے۔ فوری طور پر کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

مزید پڑھیں: پی ٹی آئی سندھ کے جنرل سیکریٹری علی پلھ نے عہدے اور کور کمیٹی کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا

واضح رہے کہ چند روز قبل بھی اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور سوات سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *