مری میں متوقع برف باری: پی ڈی ایم اے پنجاب کی تیاریاں مکمل

مری میں متوقع برف باری: پی ڈی ایم اے پنجاب کی تیاریاں مکمل

مری: پی ڈی ایم اے پنجاب نے مری میں متوقع برف باری کے پیش نظر ریسکیو اور ریلیف سرگرمیوں کے لیے سامان کے دو ٹرک روانہ کر دیے ہیں۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے اس حوالے سے بریفنگ دی، جس کی صدارت صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق کر رہے تھے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے نے بتایا کہ 2022 کے برفانی طوفان کے سانحے کے پیش نظر، پی ڈی ایم اے نے جانی و مالی نقصان سے بچاؤ کے لیے پیشگی حفاظتی اقدامات کیے ہیں۔ ریلیف سامان میں رین کوٹ، فولڈنگ شاول، لحاف کمبل، گرم دستانے، چھتریاں اور ٹوپیاں شامل ہیں

صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات پر 17 ملین روپے کی گرانٹ سے بند اور پشتوں کی مضبوطی کی جارہی ہے۔ تھل اور چولستان کے علاقوں میں میٹھے پانی کی فراہمی کے لیے واٹر باؤزر فراہم کیے گئے ہیں۔ علاوہ ازیں، آسمانی بجلی اور مون سون بارشوں سے متاثرہ افراد کو مالی معاونت دی گئی ہے

خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ پی ڈی ایم اے پنجاب 24 گھنٹے الرٹ ہے اور ضلعی انتظامیہ سیاحوں کی رہنمائی اور تحفظ کے لیے موجود رہے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *