علی امین گنڈاپور کی مبینہ آڈیو لیک، پی ٹی آئی رہنما اور عمران ریاض خان کیلئے نامناسب الفاظ کا استعمال

علی امین گنڈاپور کی مبینہ آڈیو لیک، پی ٹی آئی رہنما اور عمران ریاض خان کیلئے نامناسب الفاظ کا استعمال

سینئر اینکر پرسن منصور علی خان نے اپنے وی لاگ میں علی امین گنڈاپور کی مبینہ آڈیو لیک سے متعلق بڑا دعویٰ کیا ہے۔

منصور علی خان کے مطابق علی امین گنڈاپور کی 1منٹ 41 سیکنڈ کی آڈیو لیک ہوئی ہے جس میں انہیں مبینہ طور پرعمران ریاض خان اور پی ٹی آئی رہنما مہرشرافت کو ماں، بہن کے حوالے سے نامناسب اور انتہائی غیر اخلاقی الفاظ کا استعمال کرتے ہوئے سنا جا سکتا ہے۔

منصور علی خان نے علی امین گنڈاپور کے غصے کی وجہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ ایک ویڈیو وائرل ہورہی تھی کہ جب بشریٰ بی بی کا قافلہ 26نمبر چونگی سے ڈی چوک کی جانب روانہ ہوچکا تھا اس کے بعد ڈیڑھ گھنٹہ گزرنے کے باوجود علی امین گنڈاپور کا کنٹینر اپنی جگہ سے آگے نہ بڑھا جس پر کارکنان کو شدید غصہ تھا اور وہ علی امین گنڈاپور کو غدار کہنے لگے تو وہاں مہر شرافت بھی موجود تھے۔ وہ بھی کہہ رہے تھے کہ ہم آگے کیوں نہیں بڑھ رہے؟۔

یہ ویڈیو تحریک انصاف کے سوشل میڈیا گروپس میں تیزی سے وائرل ہوئی اور اسی وجہ سے علی امین گنڈاپور کو مہر شرافت پر غصہ تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ مہر شرافت اور عمران ریاض خان قریبی دوست ہیں جس وجہ سے علی امین گنڈاپور نے عمران ریاض کو بھی گالیاں دیں۔ منصور علی خان نے مزید بتایا کہ کچھ عرصہ پہلے یہ بھی خبر آئی تھی کہ بیرسٹر سیف اور عمران ریاض کے درمیان کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش آیا ہے۔

منصور علی خان نے عمران ریاض اور مہرشرافت کی زندگیوں کو خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اللہ ان کی حفاظت کرے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *