محکمہ موسمیات کی کل تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات کی کل تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد جبکہ شمال مشر قی بلوچستان، با لا ئی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اورکشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔

جنو بی پنجاب میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہوسکتی ہے، پنجاب کے بعض میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں ہلکی دھند چھائے رہنے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کل منگل کوملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے تاہم با لا ئی خیبر پختونخوا، کشمیر اورگلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔

پنجاب کے بعض میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں صبح /رات کے اوقات میں ہلکی دھند چھائے رہنے کی توقع ہے۔گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بالائی خیبر پختونخوا، شمالی مشرقی بلوچستان، جنوبی پنجاب اور بالائی سندھ میں چند مقامات پرتیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ کالام میں برف باری ہوئی۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *