حکومت کی طرف سے یوٹیلٹی اسٹورز کے لئے سبسڈی بند ہونے کے بعد اخراجات میں کمی کرنے کے لئے ملک بھر میں 446 یوٹیلٹی اسٹورز بند کر دیے گئے۔
یوٹیلٹی اسٹو رز کارپوریشن کے ذرائع کے مطابق مزید 500 سے زائد یو ٹیلٹی اسٹورز بند کرنے کا بھی سوچا جا رہا ہے، ذرائع کے مطابق اسٹورز کی بندش کے باوجود کسی ملازم کو نوکری سے نہیں نکالا جائے گا۔
صرف ان یوٹیلٹی اسٹو رز کو بند کیا گیا ہے جن کی آمدنی کم اور نقصان زیادہ تھا، ملک کے دیہی علاقوں میں قائم زیادہ تر یو ٹیلٹی ا سٹورز بندش کی زد میں آئے ہیں۔یاد رہے کہ ملک بھر میں یو ٹیلٹی اسٹو رز کی تعداد 3 ہزار 982 ہے۔