سونے کی قیمتیں کم ہوگئیں

سونے کی قیمتیں کم ہوگئیں

پاکستان میں سونے کی قیمت میں آج ایک ہزار 700 روپے کی مزید کمی دیکھنے کوآئی۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرزایسوسی ایشن کے مطابق کاروباری ہفتے کے پہلے روز عالمی اور مقامی سونے کی مارکیٹ میں قیمتوں میں کمی آئی ہے۔

مزید پڑھیں: سوزوکی آلٹو کی دسمبر کیلئے قیمتیں جاری

صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 1,700 روپے کمی کے بعد 274,500 روپے پر پہنچ گئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 1,457 روپے کم ہوکر 235,340 روپے ہو گئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت 17 ڈالر کی کمی کے بعد فی اونس 2,633 ڈالر پر آ گئی ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *