کراچی کے بجلی صارفین کیلئے قیمتوں میں اضافہ متوقع

کراچی کے بجلی صارفین کیلئے قیمتوں میں اضافہ متوقع

کراچی کے بجلی صارفین کیلئے قیمتوں میں اضافہ متوقع ہے۔

کے الیکٹرک کیلئے ملٹی ائیر ٹیرف کی مد میں 3 سے 6 روپے تک اضافے کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ ملٹی ائیر ٹیرف کے بعد فی یونٹ کی اوسط قیمت بڑھ کر 47 روپے تک پہنچ جائے گی۔ ذرائع کے مطابق کے الیکٹرک کی جانب سے ملٹی ائیر ٹیرف کیلئے درخواست پر نیپرا پبلک ہیئرنگ کرے گا، جس کا امکان ہے کہ رواں ہفتے کے دوران سماعت ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت کا ریٹائرمنٹ کی عمر کم کرکے 55 سال کرنے پر غور

ذرائع کے مطابق کے الیکٹرک میں شیئرز ہولڈر سعودی کمپنی نے ہائی لیول پر ملٹی ائیر ٹیرف کی بات کی ہے، اور ایس آئی ایف سی اور وزیراعظم کو بھی بریفنگ دی گئی ہے۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کو بھی کے الیکٹرک کیلئے ملٹی ائیر ٹیرف پر بریفنگ دی گئی۔

ملٹی ائیر ٹیرف کے بعد کے الیکٹرک میں فارن کمپنیوں کی سرمایہ کاری متوقع ہے، اور ٹیرف ڈیفرینشیل سبسڈی بڑھ سکتی ہے۔ ڈسکوز اور کے الیکٹرک کے درمیان ٹیرف ڈیفرینشل 12 روپے تک بڑھ سکتا ہے۔ نیپرا میں کے الیکٹرک کیلئے ملٹی ائیر ٹیرف پر سماعت کے بعد نوٹیفیکیشن جاری ہو گا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *