نو منتخب امریکی صدر ٹرمپ نے ڈالر کی متبادل کرنسی لانیوالے برکس ممالک کو خبردار کردیا

نو منتخب امریکی صدر ٹرمپ نے ڈالر کی متبادل کرنسی لانیوالے برکس ممالک کو خبردار کردیا

نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دنیا کی ابھرتی ہوئی معیشتوں کے گروپ برکس کو امریکی ڈالر کے متبادل کرنسی لانے پر خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ برکس ممالک نہ تو اپنی کرنسی لائیں نہ ہی ڈالر کے متبادل کرنسی کی حمایت کریں، ایسا کیا تو ان پر 100 فیصد ٹیکس لگے گا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ عالمی معیشت میں امریکی ڈالر کے متبادل کا کوئی امکان نہیں، ڈالر کے متبادل کرنسی کی حمایت کرنے والے برکس ممالک کو امریکی معیشت میں جگہ نہیں ملے گی۔

یہ بھی پڑھیں :بیرسٹر سیف نے مراد سعید کی وزیراعلی ہاؤس میں موجودگی  کا دعویٰ مضحکہ خیز قرار دے دیا

خبر رساں ایجنسی کے مطابق برکس ممالک کا اپنی کرنسی میں تجارت کا منصوبہ زیر غور ہے۔

 برکس برازیل، روس، بھارت، چین اور جنوبی افریقا پر مشتمل گروپ ہے، رواں برس برکس میں عرب امارات، ایران، مصر اور ایتھوپیا نے بھی شمولیت اختیار کی ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *