ملک میں انٹرنیٹ ایک بار پھر سست روی کا شکار، سوشل میڈیا سروسز بھی متاثر

ملک میں انٹرنیٹ ایک بار پھر سست روی کا شکار، سوشل میڈیا سروسز بھی متاثر

ملک بھر میں انٹرنیٹ ایک بار پھر سست روی کا شکار ہے اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سروسز متاثر ہونے سے صارفین کو سخت مشکلات کا سامنا ہے ۔

ملک بھر میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز بشمول واٹس ایپ، فیس بُک، انسٹاگرام اور ٹک ٹاک عارضی طور پر معطل یا سست روی کا شکار ہوگئے ہیں، ملک کے مختلف علاقوں میں سوشل میڈیا سروسز تاحال متاثر ہیں جس کی وجہ سے صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ہفتہ کی رات سے ہی تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز تعطل کا شکار ہیں جس سے پی ٹی سی ایل انٹرنیٹ اور گوگل سروسز کو اپنے معمول کے آپریشنز انجام دینے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

گزشتہ شب سے واٹس ایپ پر بھی صارفین کو ڈاؤن لوڈنگ میں شدید مشکلات درپیش ہیں۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے اس تعطل کی وجوہات تاحال سامنے نہیں آسکیں جبکہ پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے بھی تاحال اس حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا۔

یہ بھی پڑھیں :سموگ سے کونسی خطرناک بیماریاں پھیلتی ہیں؟ محکمہ صحت پنجاب کی رپورٹ جاری

دوسری جانب وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) نے مزید کہا کہ ملک بھر میں ڈیٹا سروس مکمل فعال ہے، ڈیٹا سروس پر تمام ایپس 100 فیصد درست کام کر رہی ہیں، موبائل ٹاور پاکستان میں ضرورت سے کم ہیں، اس کی بہتری کیلئے کام کر رہے ہیں، گزشتہ سال کی نسبت رواں سال آئی ٹی انڈسٹری میں بے پناہ ترقی ہوئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایکس کی بندش کا مطلب اظہار رائے پر پابندی ہرگز نہیں، ملک پر یومیہ سائبر حملے ہوتے ہیں، سائبر سکیورٹی وقت کی ضرورت ہے، یوٹیوب، فیس بک سمیت تمام ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر اظہار رائے کی آزادی ہے، جہاں سکیورٹی کی بات ہو وہاں وزارت داخلہ پی ٹی اے کو ہدایات دیتی ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *