پنجاب میں 10 دسمبر سے پلاسٹک پر پابندی کا نفاذ

پنجاب میں 10 دسمبر سے پلاسٹک پر پابندی کا نفاذ

لاہور میں سنگل یوز پلاسٹک کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز 10 دسمبر سے ہوگا۔

انوائرمنٹ پروٹیکشن ایجنسی (ای پی اے) پنجاب نے سنگل یوز پلاسٹک کے قوانین میں ترامیم کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ خلاف ورزی پر 5000 سے 50,000 روپے تک جرمانے عائد کئے جائیں گے۔

 یہ بھی پڑھیں:عوام نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کر دیا

خلاف ورزی پر جگہ سیل اور مواد ضبط کیا جائے گا، نوٹیفکیشن کے مطابق 75 مائیکرون سے کم پلاسٹک شاپنگ بیگز کی خرید و فروخت پر مکمل پابند ی ہو گی ۔ سنگل یوز پلاسٹک کے خاتمے کے لیے 9 دسمبر تک عوام کو مہلت دی گئی ہے۔

ہر ضلع میں پلاسٹک مینجمنٹ کمیٹیاں تشکیل دے دی گئیں۔ ای پی اے نے میڈیا مہم اور عوامی آگاہی مہم کو مزید مؤثر بنانے کی ہدایت جاری کر دی ہے ۔ ڈی سی اور ڈی پی اوز کے ساتھ مؤثر نفاذ کے لیے میٹنگز کا حکم دے دیا گیا ہے ۔

 یہ بھی پڑھیں:مرغی سستی ، انڈے مزید مہنگے ہو گئے

پلاسٹک کی تیاری، خرید و فروخت اور استعمال پر سخت کارروائی کی جائے گی ، تمام ضلعی انتظامیہ اور پولیس کو کریک ڈاؤن کے لیے تعاون فراہم کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *