وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپورنے کہا ہے کہ ہماری حکومت کے دوران صوبے میں امن و امان کی صور تحال بہتر ہوئی ہے، صوبے میں سی ٹی ڈی مکمل فعال ہے۔
تفصیلات کے مطابق پشاور میں نیوز کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے کہا تھا کہ سی ٹی ڈی کے پی کے میں مستحکم نہیں ہے۔ صوبے میں پراسیکیوشن کی کارکردگی میں بھی بہتری آئی ہے، پراسیکیوشن بہترین کام کر رہی ہے، ان کو سلام پیش کرتا ہوں۔
صوبائی وزیر اعلیٰ نے کہا کہ آئندہ ہفتے پراسیکیوشن میں مزید لوگوں کو لارہے ہیں، محکمہ انسدادِ دہشت گردی( سی ٹی ڈی )نے دہشت گردوں کے خلاف ہزاروں کامیاب آپریشنز کئے، سی ٹی ڈی میں زیرحراست ملزمان کے لئے خصوصی سیل تیار کئےہیں۔
انکا مزید کہنا ہے کہ سی ٹی ڈی کو مزید 1 ارب روپے دینگے، خیبر پختونخوا کےعوام ملک کیلئے قربانیاں دے رہے، شہداء کے کوٹے کو 5 سے بڑھا کر 12 فیصد کر دیا ہے۔ 20 بم پروف گاڑیوں کی خر یداری کر رہے ہیں، سی ٹی ڈی اہلکاروں کی 300 کٹس کیلئے فنڈز دیں گے۔