خیبر پختونخوا میں گورنر راج نہیں لگنا چاہیے، رانا ثنا اللہ

خیبر پختونخوا میں گورنر راج نہیں لگنا چاہیے، رانا ثنا اللہ

پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما رانا ثناء اللہ نے خیبر پختونخوا میں گورنر راج کے نفاذ کے خلاف اپنی رائے کا اظہار کر دیا۔

نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت جتنی بھی تنقید کا سامنا کرے اور خیبر پختونخوا کی صورتحال پر جتنی بھی نکتہ چینی کی جائے تاہم گورنر راج کا نفاذ امن وامان کی حالت کو مزید بگاڑ دے گا اور یہ پی ٹی آئی کے لیے نیکی کے مترادف ہوگا۔

مزید پڑھیں: خیبرپختونخوا حکومت ایسے کام نہ کرے جس سے گورنر راج کی نوبت آئے: گورنر پنجاب

رانا ثناء اللہ نے مزید کہا کہ کابینہ میٹنگ میں پی ٹی آئی کے حوالے سے مختلف ارکان کی اپنی رائے تھی لیکن انہیں نہیں لگتا کہ حکومت گورنر راج یا پی ٹی آئی پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ جو افراد شرپسندی اور جلاؤ گھیراؤ میں ملوث ہیں، انہیں جلد سزا ملے گی تاکہ آئندہ کوئی ایسی حرکت نہ کرے۔

رہنما نون لیگ نے اس بات پر زور دیا کہ کسی بھی سیاسی جماعت پر پابندی اس کی سیاست کے خاتمے کا باعث نہیں بن سکتی۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی سیاسی شہادت کی طرف بڑھنا چاہتی ہے، لیکن ان کے اس اقدام کا عوام پر کوئی اثر نہیں ہوگا، کیونکہ ماضی میں وہ عوام کو چھوڑ کر بھاگ چکے ہیں اور آئندہ بھی ایسا ہی ہوگا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *