عوام نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کو مسترد کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق حکومت نے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں تین روپے 72 پیسے کا اضافہ کر کے اسے 248 روپے 38 پیسے سے بڑھا کر 252 روپے 10 پیسے کر دیا ہے۔اسی طرح ہائی سپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں تین روپے 29 پیسے کا اضافہ کر کے 255 روپے 14 پیسے مقرر کر دی گئی ہے۔
دوسری طرف، مٹی کے تیل کی قیمت میں 62 پیسے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 48 پیسے کمی کی گئی ہے۔ مٹی کے تیل کی نئی قیمت 164 روپے 98 پیسے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت 151 روپے 73 پیسے ہو گئی ہے۔
عوام نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اس اضافے کو سختی سے مسترد کیا ہے اور ان کا کہنا ہے کہ مہنگائی نے زندگی کو مزید مشکل بنا دیا ہے۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ واپس لیا جائے تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے۔