خیبرپختونخوا حکومت ایسے کام نہ کرے جس سے گورنر راج کی نوبت آئے : گورنر پنجاب

خیبرپختونخوا حکومت ایسے کام نہ کرے جس سے گورنر راج کی نوبت آئے : گورنر پنجاب

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا حکومت کو ایسے کام نہیں کرنے چاہئیں جس سے صوبے میں گورنر راج لگانے کی نوبت آئے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے 57ویں یوم تاسیس کے موقع پر ٹوبہ ٹیک سنگھ میں تقریب سے خطاب کے دوران صوبائی گور نرسردار سلیم حیدر خان کا کہنا تھا کہ عوام نے لڑائی جھگڑے کی سیاست کو مسترد کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں:کسی صوبے میں گورنر راج اور جماعت پر پابندی کے حامی نہیں، بلاول بھٹو

امن وامان کی صور ت حال پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے احتجاج کے دوران رینجرز وپولیس اہلکاروں کی شہادت پر انتہائی دکھ ہوا، بار بار وفاقی دارالحکومت پرچڑھائی کی مذمت کرتا ہوں۔

انہوں نے کے پی حکومت کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ ایسے کام نہ کرے کہ صوبے میں گورنر راج کی نوبت آئے۔ سردار سلیم حیدر نے کہا کہ پاکستان کا معاشی استحکام دشمنوں سے دیکھا نہیں جارہا، میں گورنر ہاؤس بیٹھنے پر نہیں بلکہ باہر نکل کر کام کرنے پر یقین رکھتا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں:رانا ثنا اللہ کو پیپلز پارٹی سےکیوں نکالا گیا؟ سابق وزیر داخلہ نے بتا دیا

پی پی نے ہمیشہ عوام کی فلاح و بہبود کے لیے کام کئے، پیپلز پارٹی کی قیادت ہمیشہ عوام کے درمیان رہی ہے اور ہمیشہ سے اپنے ورکروں کا خیال رکھتی آئی ہے ۔ پیپلزپارٹی غریب اور پسے ہوئے طبقے کی جماعت ہے ۔

گورنر پنجاب نے مزید کہا کہ بلاول بھٹو زرداری نوجوانوں کے ہر پسندیدہ لیڈر ہیں، ملک کے آئندہ وزیراعظم بلاول بھٹو ہوں گے، لوگ تیزی سے پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں، پیپلزپارٹی عوامی خدمت کی سیاست پر یقین رکھتی ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *