پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ، ایک ملزم ہلاک

پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ، ایک ملزم ہلاک

لاہور سگیاں برج کے قریب ڈاکو ؤں اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے ، فائرنگ کے نتیجے میں ایک ملزم ہلاک ہو گیا ۔ ملزم عدیل مسیح لاہور سمیت پنجاب کے دیگر اضلا ع میں ڈکیتی کی متعددوارداتیں کر چکا تھا۔

پولیس حکام کے مطابق عدیل مسیح کو نشاندہی پر لے جایا جا رہا تھا کہ ساتھیوں نے فائرنگ کر دی۔ زخمی عدیل مسیح کو مقامی ہسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں دم توڑ گیا ۔ عدیل مسیح قصور کا رہائشی اور اشتہاری ملزم بھی تھا۔

یہ بھی پڑھیں:جنوبی وزیرستان میں تین روز کے لیے کرفیو کا نفاذ

آرگنائز کرائم یونٹ کے مطابق ملزم فیصل آباد قصور، اوکاڑہ و دیگر اضلاع میں پولیس کو متعدد وارداتوں میں مطلوب بھی تھا۔  فائرنگ کے نتیجہ میں سرکاری گاڑی کو بھی نقصان پہنچا۔

یہ بھی پڑھیں:ضلع کرم میں کشیدہ حالات: نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے 39 افراد جاں بحق

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس افسران موقع پر پہنچ گئے۔ فائرنگ کرنے والے ملزمان کی گرفتاری کے لیے ڈی آئی جی آرگنائز کرائم یونٹ نے نوٹس لے لیا، وقوعہ پر ملزم کی تلاش کے لیے گھروں کا سرچ کیا جا رہا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *