وزیراعلیٰ بلوچستان بن کر پھولوں پر نہیں کانٹوں پر بیٹھا ہوں : سرفراز بگٹی

وزیراعلیٰ بلوچستان بن کر پھولوں پر نہیں کانٹوں پر بیٹھا ہوں : سرفراز بگٹی

وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کا کہنا ہےکہ صوبے کا وزیراعلیٰ بن کر پھولوں پر نہیں کانٹوں پر بیٹھا ہوں۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں پیپلزپارٹی کے57 ویںیوم تاسیس کے موقع پرگفتگو کے دوران میر سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ میرا جہاں بھی جاتا ہوں پی پی پی کے جیالوں سے ملتا ہوں ، میرے دروازے پیپلز پارٹی کے جیالوں کے لیے 24گھنٹے کھلے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:پی پی 224:پیپلز پارٹی کے ٹکٹ ہولڈر عمر فاروق کھاکھی گرفتار

ان کا کہنا تھا کہ صوبائی چیف منسٹر بن کر پھولوں پر نہیں کانٹوں پر بیٹھا ہوں، بلوچستان میں جیالے ہی دہشت گروں کا مقابلہ کریں گے، کسی کی بندوق کا نہیں یہاں صرف عوام کا نظریہ چلے گا، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ روزگار پیپلز پارٹی کے ورکرز کو ملے گا۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ حکومت سب کو روزگار نہیں دے سکتی، ہم نے تکنیکی تعلیم کے لیےپروگرام شروع کیا ہے، نوجوان جائیں داخلہ لیں، تکنیکی تعلیم کے بعد نوجوانوں کو خلیجی ممالک میں بھیجیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:آئینی ترمیم : (ن )لیگ ، پی پی اور جے یو آئی کامشاورتی عمل جاری رکھنے پر اتفاق

سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ اخوت کے اشتراک سے نوجوانوں کو کاروبار کیلئے روزگار دیں گے، بلوچستان کا نظام کرپشن میں جکڑا ہوا تھا، صوبے میں بیڈ گورننس عروج پر تھی، بلوچستان کوگورننس کی مثال بنا کرجا ئینگے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *