چیمپیئنز ٹرافی، اب جو بھی ہوگا وہ برابری کی بنیاد پر ہوگا، محسن نقوی

چیمپیئنز ٹرافی، اب جو بھی ہوگا وہ برابری کی بنیاد پر ہوگا، محسن نقوی

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے کہا ہے کہ ہم نے اپنا اور بھارتی بورڈ نے اپنا موقف پیش کردیا، ہماری کوشش ہے کہ کرکٹ کی جیت ہو اور سب کچھ عزت کے ساتھ ہو۔

چیئرمین پی سی بی نے دبئی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم کرکٹ کی بہتری کے لیے کوششیں کررہے ہیں، اگر کوئی نیا فارمولا بنا تو برابری اُس کی بنیاد ہوگی، بہت ساری چیزیں ہوسکتی ہیں مگر ہماری ترجیح کرکٹ کی جیت ہے۔

چیمپیئنز ٹرافی، پی سی بی ہائبرڈ ماڈل پر مشروط رضا مند، بھارتی میڈیا کا دعویٰ

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ سب سے زیادہ ضروری پاکستان کی عزت جسے ہم برقرار رکھوائیں گے اور پھر کرکٹ کی جیت بھی ہوگی۔اب جو بھی ہوگا وہ برابری کی بنیاد پر ہوگا اور فیصلے صرف چیمپئنز ٹرافی تک محدود نہیں رہیں گے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *