چیمپیئنز ٹرافی، پی سی بی ہائبرڈ ماڈل پر مشروط رضا مند، بھارتی میڈیا کا دعویٰ

چیمپیئنز ٹرافی، پی سی بی ہائبرڈ ماڈل پر مشروط رضا مند، بھارتی میڈیا کا دعویٰ

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ پی سی بی آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے ہائبرڈ ماڈل پر مشروط رضا مند ہو گیا ہے۔

بھا رتی میڈیا کے مطابق پاکستان کی شرط ہے کہ آئندہ انڈیا میں ہونے والے آئی سی سی ایونٹس میں پاکستان کے لیے بھی ہائبرڈ ماڈل ہوگا۔

بھارت نے کرکٹ خطرے میں ڈال دی، آئی سی سی کو اپنی رٹ منوانی چاہیے، شاہد آفریدی

اگر انڈیا پاکستان میں نہیں کھیلے گا تو پاکستان کے لیے بھی وہی فارمولا ہونا چاہیے، پی سی بی کی شرط ہے کہ اگر انڈیا چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل اور فائنل میں نہ پہنچا تو یہ میچز پاکستان میں ہی ہوں گے۔

متحدہ عرب امارات میں ہونے والے میچز کی گیٹ منی سے اماراتی بورڈ پی سی بی کو حصہ دے گا، بھارتی میڈیا کے مطابق حتمی فیصلہ اگلے ایک دو روز میں ہونے کی توقع ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *