انڈر 19 ایشیا کپ، پاکستان نے بھارت کو شکست دے دی

انڈر 19 ایشیا کپ، پاکستان نے بھارت کو شکست دے دی

انڈر19 ایشیا کپ میں پاکستان نے بھارت کو 43 رنز سے شکست دے دی۔

پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے بھارت کو 282 رنز کا ہدف دیا، پاکستان کی جانب سے عثمان خان اور شاہ زیب خان اوپننگ پارٹنر شپ میں 160 رنز بنائے۔

عثمان خان 60 رنز، ہارون ارشد 3 رنز، محمد ریاض اللہ 27 رنز،شاہ زیب خان نے دس چھکوں اور پانچ چوکوں کی مدد سے شاندار 159 رنز بنائے۔

شاہ زیب خان نے انڈر 19 کرکٹ میں پاکستان کی جانب سے ایک اننگز میں سب سے زیادہ چھکے مارنے کا ریکارڈ بھی اپنے نام کر لیا۔

ہدف کے تعاقب میں بھارت کی پوری ٹیم 47.1 اوور میں 238 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی، پاکستان نے یہ میچ 43 رنز سے جیت لیا۔

پاکستان کی جانب سے علی رضا نے تین، عبدالسبحان اور فہام الحق نے دو دو جبکہ نوید احمد خان اور عثمان خان نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *